تھانہ قبولہ پولیس نے اغواء ہونے والے بچے کو بازیاب کرواکے ورثاء کے حوالے کردیا

اتوار 31 مئی 2020 16:55

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) تھانہ قبولہ پولیس نے اغواء ہونے والے پانچ سالہ بچے کو بازیاب کرواکے ورثاء کے حوالے کردیا ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلشن فرید کالونی قبولہ کی رہائشی صفیہ بی بی کے پانچ سالہ بیٹے سلمان کو محمد حسین عرف بھولی نے چندروز قبل اغواء کرکے ضلع وہاڑی میں قید کررکھا تھا تھانہ قبولہ پولیس نے ایس ایچ اوشاہد بھٹہ نے اے ایس آئی نثاراحمد کے ہمراہ پولیس نفری نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حسین عرف بھولی کو رنگے ہاتھوںگرفتارکرکے پانچ سالہ سلمان کو بازیاب کرواکے ورثاء کے حوالے کردیا مغوی بچے کی والدہ صفیہ بی بی نے ’’اے پی پی’’کو بتایا کہ چند ماہ قبل ملزم نے مجھے اغواء کرلیا تھا اور میں وہاں سے بھاگ کر اپنے گھر پہنچ گئی تھی ملزم نے مجھے یرغمال بنانے کیلئے بچے کو اغواء کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں