عارف والا ، ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی ،موبائل فون اور مویشی لوٹ لیے گئے

ہفتہ 18 مئی 2019 15:23

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی ،موبائل فون اور مویشی لوٹ لیے گئے تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 73/EB کے نزدیک ڈاکوئوں نے ناکہ لگاکر زاہد ،غفارشاہ اور عنصر وغیرہ سے نقدی اور موبائل فونز کل مالیت تقریباًًڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے جبکہ نواحی گائوں76/EB میں زمیندار محمد اکرم کے احاطہ مویشیاں سے چار نامعلوم افراد دوعدد گائے کل مالیت 350000روپے چراکر لے گئے پولیس مصرو ف تفتیش ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں