عارف والا،محبوبہ کو ملنے آئے عاشق کی خوب دھلائی کرکے چوری کے الزام میں پولیس کو پکڑوادیا،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

بدھ 22 مئی 2019 16:47

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) محبوبہ کو ملنے آئے عاشق کی خوب دھلائی کرکے چوری کے الزام میں پولیس کو پکڑوادیا،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں347/EB میں محبوبہ (س) بی بی کو ہمایوں بابر ولد محمد صدیق سکنہ کامونکی ملنے آیا تو اہلخانہ نے خوب دھلائی کرتے ہوئے چوری کے الزام میں پولیس کے حوالے کردیا زخمی حالت میں طبی امدادکیلئے ٹی ایچ کیوہسپتال داخل پولیس مصروف تفتیش ہے متاثرہ ہمایوں بابر نے بتایاکہ میں نے ضرورت پڑنے پر ساڑھے تین لاکھ روپے اپنا گردہ فروخت کرکے رقم ادھار دی واپسی کے تنازعہ پر گھر میں بلواکر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس کو پکڑوادیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں