عارف والا،ٹریفک کے المناک حادثات میں-2افرا د جاں بحق6 شدیدزخمی

پیر 20 اگست 2018 21:07

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) ٹریفک کے المناک حادثات میں-2افرا د جاں بحق-6 افراد شدیدزخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 93/EB کے نزدیک تیزرفتار موٹرسائیکل رکشہ کو اوورٹیک کرتے ہوئے الیکٹرک پول سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں صدر حسین موقعہ پر جاں بحق محمد احمد اور محمدطارق سکنہ95/EB شدید زخمی ہوگئے اور سرکلر روڑ پر نامعلوم شخص کی تشددزدہ نعش ملی جبکہ نواحی گائوں19/EB کے نزدیک رکشہ کی موٹرسائیکل سے ٹکر محمد اسماعیل ولد محمد دین ، محمد عباس ولد نواب ، مظہر اور صادق ولد گلزار شدید زخمی ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو طبی امدادکیلئے اور جاں بحق ہونے والے کی نعش کوپوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچادیا پولیس مصرو ف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں