تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کا موٹرسائیکل سے تصادم، 18سالہ نوجوان جاں بحق

پیر 24 ستمبر 2018 17:49

عارفوالا۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں 18سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں فرید آباد کے رہائشی احمدیار کا بیٹا ریاض احمد موٹرسائیکل پرشہر جارہاتھا کہ آئل ملز کے نزدیک تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ریاض احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہار جبکہ نامعلوم ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور فرا ر ہوگیا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں