دنیابھر میں ’’ہڈیوں کے کھوکھلا پن ‘‘کا عالمی دن کل منایا جائیگا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:06

عارفوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان سمیت دنیابھر میں اوسٹیوپروسس مرض سے بچائو (ہڈیوں کے کھوکھلا پن ) کا عالمی دن کل 20 اکتوبر ہفتہ کو منایا جائے گا، اس دن کے منانے کا مقصد کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہڈیوں کو کمزور کرنے والی بیماری اوسٹیوپروسس کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے، اس دن کی مناسبت سے مختلف این جی اوز اور محکمہ صحت کے زیراہتمام عارفوالا سمیت ملک بھر میں آگاہی واکس ،سیمینارز اور تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں ڈاکٹرز اور پروفیسر ز اوسٹیوپروسس بیماری سے بچائو کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں