عارف والا، ایس ڈی اومیپکو کے چھاپے، بجلی چوری کرنے پرتین کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج

بدھ 24 اپریل 2019 18:52

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ایس ڈی اومیپکو کے چھاپے بجلی چوری کرنے پر-3 کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں21/EBمیں ایس ڈی اومیپکو امیر نواب نے مین لائن سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرنے پر عرفان ، فیاض سکنہ 36/EBاور سرور سکنہ ماڑی ہزار ہ کے خلاف تھانہ میں الیکٹراک سٹی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں