ثقافتی تنوع برائے فروغ مکالمہ وترقی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

پیر 20 مئی 2019 16:07

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی تنوع برائے فروغ مکالمہ وترقی کا عالمی دن آج21 مئی بروز منگل کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے عارفوالاسمیت ملک بھر میں مختلف سرکاری اور نجی تنظیموں کے تعاون سے تقریبات انعقادپذیر ہوںگی جس میں شہریوں کوثقافتی تنوع سے جڑے امور کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی اوراس دن کے منانے کامقصد ثقافتی تنوع اورہم آہنگی کو فروغ دینا ہے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں