کاشتکار رواں ماہ مارچ تک لوکاٹ کی کاشت مکمل کرلیں ، محکمہ زراعت توسیع

پیر 25 مارچ 2024 17:38

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) محکمہ زراعت توسیع نے کاشتکاروں کو لوکاٹ کی کاشت رواں ماہ مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، باغبان وکاشتکار چکنی اور ریتلی زمین میں لوکاٹ کی کاشت سے گریز کریں ،لوکاٹ کا پودا معتدل آب وہوا میں بڑی اچھی طرح نشوونما پاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لوکاٹ کا پھل نازک ہونے کی وجہ سے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہذا احتیاط سے بچا جاسکتا ہے ، لوکاٹ نہری علاقوں کی گرم وخشک آب و ہوا کو برداشت نہیں کرسکتا جبکہ لوکاٹ سایہ دارجگہ میں بھی ہوسکتا ہے ، اس لیے اس کو عارضی پودا دوسرے پھلدار پودوں میں لگا یا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زمین کو اچھی طرح ہل چلا کر ہموار کرلینا چاہے اور گڑھا کھودتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہے کہ اوپر والے ایک فٹ کی مٹی نچلی10 فٹ کی مٹی سے الگ رہے ، اوپر والی مٹی میں برابر کی بھل اورگوبر کی گلی سٹری کھاد ملا کر گڑھے کو سطح زمین سے 6 انچ اوپر رکھ کر بھرنے سے پودا بہترین نشوونما پاتا ہے ، مارچ کا مہینہ لوکاٹ کی کاشت کیلئے انتہائی آئیڈیل ہے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں