/ نواسہ رسول ؐ جگر گوشہ بتولؓ حضرت امام حسن مجتبیٰ ؓکا یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منایا گیا

منگل 26 مارچ 2024 18:40

-عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) نواسہ رسول ؐ جگر گوشہ بتولؓ حضرت امام حسن مجتبیٰ ؓکا یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منایا گیا اس دن کی مناسبت سے عارفوالاسمیت ملک بھر میںمحافل ذکر اور دیگرتقریبات انعقادپذیرہوئیں جس میں علماء کرام ،مذہبی سکالر نے حضرت امام حسن مجتبیٰؓ کی زندگی ،سیرت طیبہ اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے پیش کی گئی قربانیوں پرتفصیلی روشنی ڈال کراہل ایمان کے قلوب کو منورفرمایا۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں