تھانہ صدر کی حدود میں سگے بھائی نے میکے آئی 20 سالہ بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا

جمعرات 28 مارچ 2024 17:02

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) تھانہ صدر کی حدود میں بدچلنی کے شبہ پر سگے بھائی نے میکے آئی 20 سالہ بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 81/ای بی میں بدچلنی کے شبہ میں علی حسن کھوکھر نے فائرنگ کرکے میکے آئی ہوئی بہن م بی بی کو موت کی نیند سلادیا ،ملزم جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ،تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کی نعش کوتحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا ،ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کریے، تھانہ صدر پولیس نے باپ مددعلی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں