عارف والا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضرصحت نمکو بنانے والی فیکٹر ی پر کارروائی،1000 کلوگرام نمکو،آئل، کیمیکل وسامان برآمد

جمعرات 4 اپریل 2024 16:20

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) عارف والا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت نمکو بنانے والی فیکٹر ی پر کارروائی کرکے 1000 کلوگرام نمکو،آئل، کیمیکل وسامان برآمد کرلیا ہے،تفصیلات کے مطابق محلہ حسن پورہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت نمکو بنانے والی فیکٹری سے 1000 کلوگرام نمکو، چالیس لیٹرآئل، 200کلوگرام مصالحہ جات ودیگرسامان برآمد کرکےضائع کردیا اور فیکٹری میں نمکو کی پروڈکشن بند کردی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں