ناجائزمنافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر

ہفتہ 6 اپریل 2024 20:03

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے کہا ہے کہ ناجائزمنافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، ماہ مقدس رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خردونوش کی یقینی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے گئے ہیں ،بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے گردشکنجہ کس دیا گیا ہے ،عوام الناس کو سرکاری مقررکردہ نرخ نامہ کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فراہمی ہرصورت ممکن بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ریٹ لسٹ اور اشیاء خردونوش کے معیار کا جائزہ لیں۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں