پنجاب حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی یقینی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،ایم پی اے ڈاکٹر فرخ جاوید

جمعرات 18 اپریل 2024 16:29

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی یقینی فراہمی کیلئے ہر دم کوشاں ہے ہسپتال میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چلڈرن وارڈ اور ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو فوری طبی امداد کی یقینی فراہمی ممکن بنائی جائے فرائض میں غفلت برتنے والا کوئی بھی پیرا میڈیکل اسٹاف رعایت کا مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے متعلق دریافت کیا ۔اس موقع پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر روف علوی و دیگر بھی موجود تھے۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں