پولیس کا کریک ڈائون ،4 ا فراد گرفتار، شراب و ناجائز اسلحہ برآمد

جمعہ 24 فروری 2017 19:06

عارفوالا۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) پولیس نے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 4 ا فراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے شراب و ناجائز اسلحہ برآمد بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تفصیل کے مطابق پولیس نے نواحی گائوں 23/KBمیں کارروائی کرتے ہوئے ندیم کو 3 لیٹرشر اب سمیت گرفتارکرلیا، اسی طرح پولیس نے نواحی گائوں جمن شاہ سے محمد رمضان، محمد اشرف سکنہ123/EB اور غلام مرتضیٰ سکنہ21/EB کو گرفتارکرکے تین عدد ناجائز بندوق 12بور،پسٹل30 بور اور چارعددگولیاںبرآمدکرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں