تھل میں نئے گرڈ اسٹیشن کو چلانے کی بجائے وولٹیج کی کمی دور کرنے کیلئے تیس کلو میٹر لمبی لائن کو سٹی فیڈر اٹھارہ ہزاری سے منسلک کرنے کا منصوبہ

جس سے اٹھارہ ہزاری کے عوام بھی مشکلات کا شکار ہو جائیں گے

منگل 15 اگست 2017 23:30

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) فیسکو نے تھل میں عرصہ دراز سے بننے والے نئے گرڈ اسٹیشن کو چلانے کی بجائے اس علاقے میں وولٹیج کی کمی دور کرنے کیلئے تیس کلو میٹر سے زائد لمبی لائن کو سٹی فیڈر اٹھارہ ہزاری سے منسلک کرنے کا منصوبہ بنا لیا جس سے اٹھارہ ہزاری کے عوام بھی مشکلات کا شکار ہو جائیں گے تحصیل اٹھارہ ہزاری میںواقع تھل کے وسیع علاقے میں تیس چالیس کلو میٹر لمبی ایچ ٹی لائنوں کی وجہ سے لوگوں کو بجلی کے انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے عرصہ دراز سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام کے مطالبے پر حلقہ پی پی82میں سات سال قبل ضمنی الیکشن کے موقع پر پی پی پی کی حکومت نے کوٹ شاکر میں نئے گریڈ اسٹیشن کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے فوری کام کا آغاز کروا دیا اب یہ گریڈ مکمل ہے جسے چلانے کیلئے 132کے وی نئی لائن اٹھارہ ہزاری یا موڑ منڈی کی جانب سے لانے کے منصوبہ عرصہ دراز سے زیر غور ہے اب فیسکو حکام نے عوامی احتجاج کے پیش نظر مذکورہ گریڈ کو چلانے کی بجائے طویل ماڑی شاہ فیڈرکے متعدد علاقوں کو سٹی فیڈر سے منسلک کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے جس سے اٹھارہ ہزاری اور اور گردونواح کے علاقوں میں بھی بجلی کی کمی ہو جائے گی اور یہاں کے لوگوںکو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گادرایں اثناء اس بارے میں فیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیوی لائن کے منصوبے میں رکاوٹوں کی وجہ سے نئے گریڈ کو چلانے میں دو سال مزید لگ سکتے ہیں تھل میں وولٹیج کی کمی دور کرنے کیلء ماڑی شاہ سخیرہ فیڈر کے کچھ علاقوں کا لوڈ اٹھارہ ہزاری فیڈر پر شفٹ کیا جا رہا ہے جس کا مقامی فیڈر پر کوئی خاص منفی اثر نہیں پڑے گا

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں