تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کی پھرتیاں

ً اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سیاسی کارکنان کی بجائے مقامی باریش صحافی کو پکڑ کر حوالات بند کردیا

جمعرات 25 جولائی 2019 23:36

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2019ء) تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کی پھرتیاں اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بجائے مقامی باریش صحافی کو پکڑ کر حوالات بند کردیا صحافیوں کی مداخلت پر کئی گھنٹے بعد رہائی ملی تھانہ کا رانا ماجد نامی کانسٹیبل شام کے وقت صحافی برکت اللہ کو دکان سے یہ کہہ کر تھانہ لے گیا کہ تمہیں ایس ایچ او صاحب نے میٹنگ کیلئے بلایا ہے وہاں جا کر حوالات بند کردیا محرر الٹا اس سے پوچھتا رہا کہ آپ کا کیا مسئلہ ہے یہاں کیوں لایا گیا مقامی صحافیوں کی مداخلت پر برکت اللہ کو رات ایک بجے رہا گیا واضح رہے کہ رانا ماجد نامی کانسٹیبل پہلے بھی بلیک میلنگ کیلئے شہریوں کی غیر قانونی گرفتاریاں کرانے میں ملوث رہا ہے اس پر اس کا یہاں سے متعدد بار تبادلہ اور معطلی بھی ہوئی مگر سفارشیں کرا کر تھانہ اٹھارہ ہزاری تعینات ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں