ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے ڈی سی او کے احکامات ماننے سے انکار

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 17 اکتوبر 2016 18:49

اٹھارہ ہزاری (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 اکتوبر۔2016ء ) ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے ڈی سی او کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ڈی سی او کی طرف سے آفیشلی لیٹرز کے باوجود حافظ غلام قادر (DOH) کی ہٹ دھرمی تفصیلات کے مطابق محمد ریاض نامی شخص کی طرف سے گورنمنٹ رورل ڈسپنسری غازی آباد تحصیل اٹھارہ ہزاری کی مڈ وائف ساجدہ پروین اور درجہ چہارم کے ملازم محمد عامر کی بد عنوانیوں کے خلاف مورخہ05/09/2016کو ڈی سی او جھنگ کودرخواست دی جس پر ڈی سی او جھنگ نے لیٹر نمبر(HRM) 3023/HCمورخہ 07/09/2016ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کو ایک ہفتے کے اندر اندر انکوائری کر کے رپورٹ طلب کی مگر حافظ صاحب کے کانوں تک جوں تک نہ رینگی جس پر دوبارہ سائل نے مورخہ 26/09/2016ڈی سی او صاحب کو تبدیلی انکوائری درخواست دی جس پر ڈی سی او جھنگ نے لیٹرنمبر (HRM)1625/HCبرائے DOCمارک کی جس پر ریمائنڈر iiنمبر (HRM)3500/HCکے ذریعے ڈی سی او جھنگ نے DOHسے تین دن کے اندر اندر انکوائری کی رپورٹ طلب کی مگر حافظ صاحب نے ہٹ دھرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی سی او کے احکامات ایک دفعہ پھر جوتے کی نوک پر رکھ کر ہوا میں اڑا دیئے سائل نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب و دیگر اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ حافظ صاحب کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے انکوائری کو از سر نوکسی ایماندار آفیسر سے کروانے کا حکم صادر فرمایا جائے اور ڈی سی او کے احکامات کو تقویت دی جائے

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں