قومی رضارکار 19ماہ کے اعزازیہ سے محروم ،حق کے لیے آواز اٹھانے پر پابندی

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:59

اٹھارہ ہزاری(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔10 دسمبر ۔2016ء)قومی رضارکار 19ماہ کے اعزازیہ سے محروم ،حق کے لیے آواز اٹھانے پر پابندی۔آج مزدور کی اجرت 14ہزار مگر رضاکاروں کو ماہانہ صرف دو ہزار ملتے ہیں ۔شکایت پر افسران کی نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکیاں۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے اس ہوشربا دور میں ا ٹھارہ ہزاری کے درجنوں بھر قومی رضارکار 19ماہ کے اعزازیہ سے محروم ہیں جسکی وجہ سے گھروں میں نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے ۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر یہ بے چارے رضاکار اپنی حق کی آواز بھی بلند کرنے سے لاچار ہیں کیونکہ افسران بالا کی جانب سے نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکی سنا دی جاتی ہے ۔آج کے اس دور میں عام مزدور کی تنخواہ تو چودہ ہزار مقرر کر دی گئی ہے مگر حکومت پنجاب نے مشکل اوقات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر پنجاب پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ان قومی رضاکاروں کو نظر انداز کر دیا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے ان رضاکاروں کی خدمات کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے انیس ماہ سے محروم ان رضاکاروں کی دادرسی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انکی مالی مشکلات کم ہو سکیں ۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں