علی گرائمر سکول کی طالبات کا اعزاز

پیر 23 اکتوبر 2017 17:08

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) علی گرائمر سکول کی طالبات کا اعزاز ،تقریری مقابلوں میں ضلع اٹک بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکول وکالجز کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال اٹک میں اردو تقریری مقابلہ جات زیر صدارت ملک سفیر عالم صدر پرائیویٹ سکول و کالجز ایسوسی ایشن نے کی مہمان خصوصی چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر اور جنرل سیکرٹری محمد طارق تھے ضلع سطح پر ہونے والے ان تقریری مقابلہ جات میں علی گرائمر سکول فتح جنگ کی طالبات سویرا شاہد اور ایما ن بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی والدین اور تعلیمی حلقوں نے اس شاندار کامیابی پر علی گرائمر سکول کے پرنسپل محمد علی ،وائس پرنسپل اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ہے

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں