علامہ اقبا ل اوپن یوینورسٹی اٹک ریجن کے سمسٹربہار 2017؁ء کے داخلوں میں توسیع

منگل 7 مارچ 2017 16:15

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) علامہ اقبا ل اوپن یوینورسٹی (اٹک ریجن) کے سمسٹربہار 2017؁ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی اورایم ایڈ،بی ا یڈ سطح کے داخلوں کی آخری تاریخ 06 مارچ2017 ؁ء مقرر تھی جس میں توسیع کر کی25 مارچ 2017 ؁ء کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم ریجنل آفس دارالسلام کالونی اٹک ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اٹک اور تمام تحصیلوں میں دستیاب ہیں۔ مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk یا اس نمبر 0572-610610 پر رابطہ کریں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں