ا ٹک پولیس نے اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 20 جولائی 2018 23:28

ا ٹک پولیس نے اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران اٹک پولیس نے اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر تھانہ رنگو پولیس نے دوران سرچ آپریشن عبدالوحید ولد عبدالعزیز سکنہ تراب سے رائفل 12 بور معہ 12 کارتوس برآمد کر لیے ، جبکہ انچارج چوکی کالا چٹا تھانہ باہتر سب انسپکٹر شیر افضل نے دوران تفتیش زیر دفعہ 463 ت پ میں گرفتار ملزم وقار احمد ولد محمد یوسف سکنہ کوٹ زیدی سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بر معہ 3 روند برآمد کر لئے ، اسی طرح ائے ایس آئی تھانہ سٹی حسن ابدال محمد فیاض نے دوران تفتیش زیر دفعہ 337FV/337FVI/337FI ت پ میں گرفتار ملزم اشرف نواز ولد ملتان قوم اخون خیل سکنہ بشام حال محلہ شہید آباد حسن ابدال سے دوران تفتیش آلہ ضرر برآمد کر کے ملزم کے خلاف مزید مقدمہ درج کیا ، اے ایس آئی تھانہ حضرو فضل کریم نے دوران تفتیش زیر دفعہ 337Aii/337Fi ت پ میں گرفتار ملزم راویس خان ولد ریاست خان سکنہ سیدھن حضرو سے پسٹل 30 بور معہ 5 روند برآمد کر کے ملزم کیخلاف مزید مقدمہ درج کر لیا ، اے ایس آئی تھانہ سٹی حسن ابدال محمد شعیب نے دوران گشت وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر حاجی محمد اقبال ولد نا معلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں