حکومت پنجاب غیر رسمی بنیادی تعلیم کے شعبہ میں موثر اقدامات اٹھا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک

جمعرات 21 نومبر 2019 18:00

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب غیر رسمی بنیادی تعلیم کے شعبہ میں موثر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ جیل اٹک میں محکمہ لٹریسی اٹک کے زیر اہتمام تعلیم بالغاں کے سینٹرز کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔پروگرام کی چیف آرگنائزر ڈی او لٹر یسی میمونہ انجم تھیں۔

اس موقع پر سپر یٹینڈنٹ جیل اشتیاق احمد گل ،سی او لٹریسی جاوید اقبال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اپنے خطبہء استقبالیہ میں ڈی او لٹر یسی میمونہ انجم نے کہا ہے کہ ڈسٹر کٹ جیل اٹک میں تعلیم بالغاں کے پانچ سینٹرز کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ سینٹرز 2019-20 کے سیشن کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ان سینٹرز میں 125 اسیران جدید تعلیم سے مستفید ہو سکیں گے اور ان اسیران کے لیے اساتذہ بھی ڈسٹر کٹ جیل سے لیے گئے ہیں جن کو باقاعدہ تدریس کے تر بیتی مر احل سے گذارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان اساتذہ کو ماہانہ 6ہزار روپے ا عزازیہ دیا جائے گا۔ 2017سے 2019 کے دوران تعلیم بالغا ں کے 20 سینٹرزڈسٹر کٹ جیل اٹک میں قائم کیے گئے اور ان میں 550 اسیران نے اردو،انگلش اور ریاضی کی بنیادی تعلیم حاصل کی۔ان تمام سینٹرز کا دورانیہ تین ماہ پر مشتمل تھا۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ غیر رسمی بنیادی تعلیم کے ذریعے معاشرے کے ہر طبقے کو جدید تعلیم حاصل کر نے کا موقع ملے گا۔

ڈسٹر کٹ جیل اٹک کے اسیران ہمارے معاشرے کاحصہ ہیں اور اس نظام تعلیم کے ذریعے ان کی کر دار سازی کی جارہی ہے تاکہ وہ قید کے دوران اور اس کے بعد ثمر آور زندگی گذار سکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جیل میں قائم ان سینٹرز کا دورہ کر تے رہیں گے تاکہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے اسیران میں تقرر نامے اور اسناد تقسیم کیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں