نوکروں کا گٹھ جوڑ اب آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے بکھلا کر آئے روز مشترکہ طور پرپی ٹی آئی اورمیرے خلاف بیانات دے رہا ہے ‘ بیرسٹر سلطان

منگل 21 جولائی 2015 15:14

جنڈالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جوکروں اور نوکروں کا گٹھ جوڑ اب آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے بکھلا کر آئے روز مشترکہ طور پرپی ٹی آئی اورمیرے خلاف بیانات دے رہا ہے اور یہ ثابت کررہا کہ یہ دونوں آپس میں ملے ہوئے ہیں اور اس صورتحال میں میں بھی پیپلز پارٹی کے نوکروں اور ن لیگ کے جوکروں کے خلاف بیان دے رہا ہوں کہ چونکہ یہ دونوں بکھلاہٹ کا شکار ہیں اور میں نے جس طرح ان دونوں پارٹیوں کو میرپور کے ضمنی الیکشن میں شکست دی تھی آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں انہیں اس سے بھی بدترین شکست ہوگی کیونکہ جس طرح سانپ مرتے وقت اپنے بچاؤ کی آخری کوشش کے طور پرتیزی سے پھنکارتا ہے اسی طرح اب چوہدری مجید اور فاروق حیدر بھی اپنی شکست سامنے دیکھ کر ہارنے سے پہلے اچھل کود کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں جنڈالی میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام کی صدارت سردار ندیم آزاد نے کی جبکہ جلسہ سے سابق وزیر سردار اصغر آفندی،سردار سوار خان، سابق امید وار اسمبلی سردار صابر ایڈووکیٹ،سردار سعید خان، خان آف منگ کی صاحبزادی راحیلہ خان،ناہید ایوب راجہ ایڈووکیٹ،سردار شاہد پلندری،سردار مشتاق ایڈووکیٹ،سردار نسیم ، سردار محبوب،پی ٹی آئی یوتھ راجہ ارشد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عوام آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف سراپائے احتجاج ہیں جس طرح پاکستان میں ان دونوں پارٹیوں نے مک مکا کی سیاست شروع کر رکھی ہے اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی ن لیگ حکومت کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے اور عید کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے خلاف علم بغاوت کرے گی اور ریاست سے کرپشن کے ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔

لہذا میں تمام محب وطن کشمیریوں سے کہوں گا کہ وہ میرا ساتھ دیں۔مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اس آڑھے وقت میں ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے بچہ بچہ انکی اس جدوجہد میں انکے شانہ بہ شانہ ہے۔میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لئے کو دقیقہ فروگذاشت نہیں کرونگااور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں