فتح جنگ کے قریب موٹر سائیکلوں میں تصادم سے دو افراد زخمی ہوگئے

پیر 10 دسمبر 2018 13:30

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) فتح جنگ کے قریبموٹر سائیکلوں میں تصادم سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے ملازم محمد سلیم ولد نور احمد قوم اعوان ساکن مہورہ گائوں نے درخواست دی کہ وہ ڈیوٹی کے بعد اپنے موٹر سائیکل آر آئی کے 7421ُپر پنڈی سے گائوں مہورہ جا رہا تھا کہ ریلوے پھاٹک کے نزدیک ایک موٹر سائیکل سوار قدیر احمد ولد منیر احمد سکنہ کھرالہ خورد ، نے اس کے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل تباہ ہو گیا اوروہ شدید زخمی ہو گیا ٹکر سے قدیر احمد کو بھی چوٹیں لگی ہیں پولیس تھانہ فتح جنگ حادثے کے مرتکب موٹر سائیکل سوار قدیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں