حضروکے گائوں جتیال میں قتل کی لرزہ خیزواردات ، ایک ہی خاندان کے پانچ افرادقتل
قتل ہونیوالوں میں 2 خواتین سمیت 3 کمسن بچے شامل ہیں ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی
جمعہ 15 جون 2018 00:00
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل حضروکے گاوں جتیال میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم قاتلوں کراچی سے جتیال گائوں رہائش اختیار کرنے والے محمد وسیم ولد محمد سلیم جس نے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی اس کی دونوں بیویوں علیشبہ اور نائلہ اور تین معصوم بچوں 2 ، 4 اور 6 سال کے بچوں حسن ، کاشان اور عثمان کو نامعلوم ملزمان نے ہاتھ پیچھے باندھ کر خواتین اور بچوں کو بڑی بے دردی سے ذبح کر دیا بچوں کو اپنی دونوں مائوں کے دوپٹوں کے ساتھ ہاتھ باندھ کر تیزدارآلہ سے ذبح کرنے کے بعد گھرمیں موجود 2 خواتین جو آپس میں سوتن تھیں کوبھی ذبح کر دیا گیا ، نامعلوم قاتل موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے قتل ہونے والے خاندان کا سربراہ کامرہ کینٹ میں باربر کی دوکان کرتاہے پانچ افراد کے قتل کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پایا جاتا ہے قتل کی واردات دن میں 4 بجے ہوئی جس میں نامعلوم افراد گھرمیں داخل ہوئے تمام افراد کورسیوں سے باندھ کرتیزدھار آلہ سے ان کی گردنیں کاٹ کرقتل کردیا ، دالخراش واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی اورجائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے فوری طور پر ڈی ایس پی حضرو ، ایس ایچ او حضرو ، انچارج ایچ آئی یو حضرو سرکل ، انچارج آئی ٹی لیب و ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔
اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام الناس ڈینگی مچھر کے خاتمے کےلیے حکومت پنجاب کی جانب سےجاری کردہ ضابطہء اخلاق پرعمل درآمد یقینی ..
اٹک ،تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،4افراد جاں بحق
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا ڈی پی او آفس میں لائیوکھلی کچہری کا انعقاد
اٹک پولیس نے اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا
اٹک پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا،
اٹک پولیس افسران کی شہداء کی قبروں پر حاضری
اٹک پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر دوست کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا
رہنما جے یو آئی قاری شیر افضل خان مرحوم کی دینی فلاحی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،اظہارضلعی ..
اٹک پولیس نے شہری سے رکشہ چھیننے والا ملزم گرفتار کرکے دوران تفتیش رکشہ برآمد کر لیا
حکومت پنجاب ترجیح بنیادوں پرکسانوں کے مسائل حل کر رہی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراٹک
اٹک پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھیننے والے 2 خطرناک ڈکیت گرفتار کر لئے
اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،شیخ افتاب احمد
اٹک سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا‘ عظمیٰ بخاری
-
حمزہ شہباز سے شعیب صدیقی کی ملاقات،سیاسی صورتحال و معاشی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز
-
(ن) لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس 11مئی کو طلب
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے