اٹک کے گائوں مرزا میں 7 سال کا بچہ اغواء کر لیا گیا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) اٹک کے سب سے بڑے گائوں مرزا میں 7 سال کا بچہ اغواء مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق عثمان ولد خالد پرویز سکنہ مرزا ڈاکخانہ خاص تحصیل و ضلع اٹک کو ان کے ہمسایہ کے 3 افراد اسلم ولد اورنگ زیب ، بلال ولد گوندل خان اور حامد ولد ساجد پرویز سکنائے محلہ پٹھانوالہ مرزا ان کے گھر میں گھس آئے اور کلہاڑیوں سے ہم پر وار کرنے لگے جس کی زد میں خالد پرویز اور ان کے داماد ملک عدنان شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہم تھانہ سٹی اٹک میں رپٹ درج کرانے کیلئے گئے تو پیچھے سے ان 3 افراد نے ان کے 7 سال کے بچے کو چھین کر اغواء کر کے نامعلوم جگہ پر لے گئے ہیں پولیس نے اشفاق کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں