حضرو شہر میں صفائی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے چیئرمین میونسپل کمیٹی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، چھچھ محافظ کمیٹی

پیر 12 نومبر 2018 22:17

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) حضرو شہر میں صفائی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے نزاکت خان چیئرمین میونسپل کمیٹی حضرو کی کاوشیں لائق تحسین ہیں نیز بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل کے حل کئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار چھچھ محافظ کمیٹی کے عہدیدران کے ایک وفد نے چیئرمین میونسپل کمیٹی حضرو نزاکت خان سے شہر کے مسائل کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چھچھ محافظ کمیٹی کے عہدیداران خالد خان ، نصیر خان جدون ،ڈاکٹر خالد بھٹی ، مولانا محمد مسعود اختر ضیاء ، حاجی عارف حسین ، مولانا فضل وہاب ، مولانا قمر الاسلام ،جاویدمجید خان ، محمد عمران خان ، حاجی احسان خان ،بابو پرویز ،ساجد محمود ، ابراہیم خان ،آصف اجمل اعوان سمیت دیگر راہنما ئوں نے شہر کے مسائل کے حل لئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین میونسپل کمیٹی حضرو نزاکت خان نے شرکاء وفد کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں صفائی کی صورت حال سمیت سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے اور اس کے علاوہ بھر دیگر مسائل کے حل کے لئے میونسپل کمیٹی حضرو اہم اقدامات کررہی ہے اور معززین علاقہ سمیت شہر بھر کی عوام کی مثبت تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا اور باہمی تعاون سے مسائل کے حل کے لئے ہم اپنی ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے چھچھ محافظ کمیٹی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور چھچھ محافظ کمیٹی کے عہدیداران نے بھی چیرمین نزاکت خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شہر کے مسائل کے حل میں انہیں اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا اعادہ کیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں