دو لوڈر ڈمپر کے درمیان تصادم سے ڈرائیور جاں بحق، دو افراد زخمی

پیر 17 دسمبر 2018 22:24

فتح جنگ ۔ 17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) دو لوڈر ڈمپر کے درمیان تصادم سے ڈرائیور جاں بحق دو زخمی ہو گئے ڈرائیور کا تعلق جھنگ باہتر سے ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق فتح جنگ سے 17کلومیٹر دور کھنڈہ چوک کے نزدیک دو لوڈر ڈمپر کے درمیان تصادم کے نیتجے میں فتح جنگ کے تھانہ باہتر کے گائوں جھنگ سے تعلق رکھنے والا ڈمپر ڈرائیور شہزاد ولد یوسف موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122نے ڈمپر ڈرائیور کی لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا ضابطے کی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں