حضرو، سود خوروں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران علمائے کرامکی ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی

جمعرات 18 اپریل 2019 21:04

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈی پی او اٹک کی خصو صی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ حضرو کی طرف سے سود خوروں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران علاقہ چھچھ کے علمائے کرام نے بھی ایس ایچ او کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی متاثرہ شخص فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں پولیس کاروائی کریگی، اس حوالے سے قانونی تقاضے پورے کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کی طرف سے سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ حضرو کو حاجی محمد اعظم نے بھی تھانہ حضرو کی حدود میں سودیوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا اس حوالے سے کئی متاثرہ شخص تھانے میں سودیوں کے خلاف درخواستیں دے رہے ہیں جبکہ علاقہ چھچھ کے علماء کرام نے بھی ڈی پی او اٹک اور ایس ایچ او تھانہ حضرو کی طرف سے سودیوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ان کا بھرپور ساتھ دینے کا بھی عزم کیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی محمد اعظم نے کہا کہ حضرو اور دیگر علاقوں میں سودیوں کے ہاتھوں ستائے ہوئے متاثرہ شخص بمعہ ثبوت اور درخواستیں جمع کرائیں پولیس نے قانونی تقاضے پورے کر لیے دوسروں کے گھر اجاڑنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اس حوالے سے عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں علماء کرام خاص طور پر آج نماز جمعہ میں سود کی تباہ کاریوں کے متعلق عوام کو آگاہ کریں اور متاثرہ شخص تھانہ حضرو سے رابطہ کریں پولیس کاروائی کریگی علماء کرام اور عوامی حلقوں نے ڈی پی او اٹک اور ایس ایچ او تھانہ حضرو کو سودیوں کے خلاف مہم شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں