حضرو، منشیات کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 1500گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2019 21:04

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کی طرف سے منشیات کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران 1500گرام چرس برآمد کر کے ملزم کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کی طرف سے منشیات کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ حضرو کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ گائوں حمید کا ممریز خان منشیات گاہکوں کو سپلائی کریگا، جس پر انہوںنے اے ایس آئی ملک امتیاز احمد کو ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر ملک امتیاز نے بنیادی مرکز ہارون کے قریب ایک موٹر سائیکل نمبری HR191یاماہا پر سوار گائوں ہارون کی طرف سے آنیوالے ممریز ساکن حمید کو روک کر اس کی تلاشی لی تو شاپر سے 15سو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف 9cکا مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں