اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مختلف کاروائیوں میں02ملزمان گرفتار

بدھ 22 جنوری 2020 18:08

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ۔اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں02ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

منشیات فروش سے 50گرام ہیروئن جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے 1پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میںلے لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیا ت فروش وحید عرف ملنگ ولد عبدالامین ساکن سیدگن نئی ابادی تحصیل حضر و سے 50 گرام ہیروئن برآمد کرکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے مظہر عباس ولد محمد ایوب ساکن بھنڈر تحصیل جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند اسلحہ ناجائز برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں