پنڈی فتح جنگ روڈ شاہ پور ڈیم کے قریب خطرناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

بدھ 29 جنوری 2020 22:44

فتح جنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) پنڈی فتح جنگ روڈ شاہ پور ڈیم کے قریب خطرناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ پور ڈیم کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آتی سوزوکی وین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 30 سالہ سوزوکی ڈرائیور احسن موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 30 سالہ مرتجزولد ثقلین شاہ شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی لاش اور زخمی شخص کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا جہاں سہولیات کے فقدان کے باعث مریض کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا۔ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا. جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق اٹک شہر سے ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں