ضلع اٹک کے 6 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

منگل 26 جنوری 2021 23:53

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) ضلع اٹک کے 6 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی تفصیلات کے مطابق انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ضلع کچہری کے سیکورٹی انچارج صاحبزادہ توثیر احمد ، ایس ایچ او تھانہ باہتر انسپکٹر مظہر حسین ، سابق ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی اعظم ، سابق چیف سیکورٹی آفیسر محمد عثمان ، لہراسب علی ، دریز خان شامل ہیں ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی انہوں نے افسران کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں