گھر میں آتشزدگی، بزرگ شخص جھلس کر جاں بحق

ہفتہ 13 مارچ 2021 17:46

اٹک۔13مارچ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2021ء) :حاجی شاہ گاؤں گھر میں آتشزدگی، بزرگ شخص  جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حاجی شاہ گاؤں کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پلک جھپکتے ہی گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کمرے میں موجود 80 سالہ نابینا شخص حاجی خان ولد غلام رسول جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی بہترین ریسکیو حکمت عملی سے آگ پر قابو پا لیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں