اٹک، شادی تقریب میں خواجہ سراؤں کے ناچ گانے اور پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر 29 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 13 نومبر 2021 22:57

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2021ء) تھانہ جنڈ پولیس نے شادی تقریب میں خواجہ سراؤں کے ناچ گانے اور پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کرنے پر کل 29 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں پنجاب میرج فنگشن ایکٹ 2016 اور پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈی ایس پی جنڈ ملک تفسیر کی زیر نگرانی ایس ایچ اور جنڈ احمد نواز اور اسکی ٹیم نے محلہ موج دریا جنڈ شہر میں شادی کی تقریب میں خواجہ سراؤں کے ناچ گانے پر ریڈ کیا موقع پر گانے بجانے والے آلات قبضہ میں لے کرخواجہ سراؤں اور دلہا سمیت 29 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اہل علاقہ نیاٹک پولیس کی اس کامیاب کاروائی پر خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں