اٹک،پولیس کی کارروائی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 14 مئی 2022 23:43

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) اٹک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عارف شہباز خان وزیر کے خصوصی احکامات پرایس ایچ او تھانہ حضرو مظہر الاسلام کے زیر نگرانی انچارج پولیس چوکی ہٹیاں اور اے ایس آئی شبیر احمد نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے دورانِ گشت ایک مشکوک شخص وزیر خان ولددلنواز خان سکنہ پنڈبہادرخان حضرو سے 1360گرام چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاجبکہ تھانہ سٹی حسن ابدال کے سب انسپکٹر منیر احمد نےدوران تفتیش گھر میں داخل ہوکرہوائی فائرنگ کر کے دھمکانے والےملزم یاسر محمود ولد محمدافسر ساکن کوہلیہ حال کے ایس بی نیو محلہ حسن ابدال کی نشاندہی پر پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے اسلحہ ناجائز اپنی قبضہ میں رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ صدرحسن ابدال کے اے ایس آئی چن نواز نے دورانِ چیکنگ مشکوک شخص عجب خان ولد گوہر رحمان ساکن ڈنگی تحصیل و ضلع ہری پورسے12 بور معہ متعددکارتوس اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں