اٹک میں20 مارچ سے 26 مارچ تک ہفتہ صحت منایا جائے گا

اتوار 19 مارچ 2023 20:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2023ء) سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر اٹک رانا عاطف رضا کی سربراہی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل کی نگرانی میں 20 مارچ سے 26 مارچ تک ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ صحت کی سرگرمیوں میں ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی، ایچ آئی وی، ٹی بی، ذیابیطس میلائٹس کے لیے مفت اسکریننگ کیمپ، ہیپاٹائٹس بی کے لیے ویکسینیشن ،حاملہ خواتین کا معائنہ شامل ہے۔

ہفتہ صحت کے سلسلے میں اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک سمیت تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں،دیہی مرکز صحت باہتر، دومیل، چھب اور بنیادی صحت یونٹ ملاں منصور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک نے مریضوں کی سہولت کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں