اٹک پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر فیک کال کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا

منگل 26 مارچ 2024 15:48

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) اٹک پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر اغواء کی فیک کال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، تھانہ جنڈ میں احمد فاروق ولد صدیق عمر سکنہ جنڈ نے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر کال کی کہ کچھ اشخاص نے میرے بھائی حسن فاروق کو اغواء کر لیا ہے جس پر تھانہ جنڈ پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر ریڈ کیا تو دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ حسن فاروق تلہ گنگ پولیس کو چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب تھا جب متعلقہ پولیس گرفتاری کے لیے آئی تو حسن فاروق فرار ہو گیا اور احمد فاروق نے پکار 15 پر اغواء کی جھوٹی کال کر دی جس پر تھانہ جنڈ پولیس نے احمد فاروق کے خلاف فیک کال کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں