ڈی پی او اٹک کا ڈی سی کے ہمراہ چائنیز کالونی ہٹیاں کا دورہ

بدھ 27 مارچ 2024 16:22

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈی سی اٹک راؤ عاطف رضا کے ہمراہ چائنیز کالونی ہٹیاں کا دورہ کیا۔ڈی پی او اٹک نے غیر ملکیوں کو دی جانے والی سیکیورٹی کے انتظامات چیک کیے اور اس بابت متعلقہ افسران کو مناسب احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے۔ اٹک پولیس ملکی حالات سے بخوبی آگاہ ہےاور اس سلسلے میں تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے سیکیورٹی کے معاملہ میں کسی بھی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہ کی جائے گی اور اٹک پولیس ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں