ایڈیشنل سیشن جج پنڈی گھیب ، منشیات فروش کو 15 سال قید و جرمانے کی سزا

جمعہ 29 مارچ 2024 13:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ایڈیشنل سیشن جج پنڈی گھیب محمد قمر الزمان بھٹی نے منشیات فروش کو 15 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

مجرم کے خلاف گزشتہ سال اگست میں تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے چرس اور افیون فروخت کرنے پر ناصر محمود کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ، انچارج سٹی چوکی پنڈی گھیب اے ایس آئی حبیب الرحمان نے تفتیش کے ذریعے تمام ثبوت عدالت کے سامنے پیش کئے ، جج نے مجرم کو15 سال قید اورایک لاکھ 30 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں