اٹک پولیس کی کارروائیاں، 4 منشیات فروش گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 14:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) اٹک پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 منشیات فروش گرفتار کر لئے ۔ایس ایچ او اٹک خورد خانزادہ شہروز نے مشہور بد نام زمانہ منشیات فروش دو سگے بھائیوں عثمان اور سلیمان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ۔ملزم عثمان سے 2271 گرام چرس جبکہ سلیمان سے 2600 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھانہ سٹی اٹک پولیس نے سنگر عرف ملنگی کے قبضہ سے 500 گرام چرس برآمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ رنگو پولیس نے دوران چیکنگ عدنان سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں