اٹک، اپنے ہی دوست سے 15 لاکھ روپے لوٹنے والے ملزمان گرفتار، دوران تفتیش لوٹی ہوئی رقم برآمد

جمعہ 19 اپریل 2024 21:37

‘اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) اپنے ہی دوست سے 15 لاکھ روپے لوٹنے والے ملزمان گرفتار، دوران تفتیش لوٹی ہوئی رقم برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ میں انسپکٹر میونسپل کمیٹی نعیم جاوید نے درخواست دی کہ میں عمران حیدر لائیٹ انسپکٹر کے ہمراہ 15 لاکھ روپے نوٹ تبدیل کروانے کے لیے موٹر سائیکل پر بنک جا رہا تھا لاری اڈہ کے عقب میں پہنچا تو ہمارے پاس ایک کار رکی جس کو بلال احمد چلا رہا تھا جبکہ عامر شہزاد گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا، عامر شہزاد کے پوچھنے پر میں نے بتایا کہ ہم بنک میں جا رہے ہیں جس پر عامرشہزاد نے مجھے کہا کہ ہمارے ساتھ آ جائو ہم بھی اسی طرف جا رہے ہیں میں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گیا جبکہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر عابد اور ابرار بھی بیٹھے ہوئے تھے جیسے ہی لاری اڈہ کے پاس پہنچے تو عامر اور عابد نے مجھ پر پسٹل تان لیا اور کہا کہ رقم ہمارے حوالے کر دو اور بلال نے گاڑی راولپنڈی کی طرف موڑ لی اور ہر کس 4 ملزمان نے مجھے سے 15 لاکھ روپے چھین لیے اور مجھے ریلوے پھاٹک کے پاس اتار دیا، تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او فتح جنگ فیصل امین کے زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا ٹاسک دیاجس پر تھانہ فتح جنگ پولیس کی ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان عامر شہزاد ولد محمد تنویر سکنہ محلہ مسجد اناراں فتح جنگ، بلال حسین ولد عابد حسین سکنہ نزد سول ہسپتال فتح جنگ اور عابد حسین ولد شیر جنگ سکنہ دوہریاں فتح جنگ کو گرفتار کر لیا جن سے دوران تفتیش چھینی گئی رقم اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے 2 پسٹل 30 بور برآمد کر لیے، اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں