اٹک پولیس نے 15 پر جھوٹی کال کر کے ڈکیتی کا ڈھونگ رچانے والا ملزم گرفتار کر لیا

پیر 29 اپریل 2024 20:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) اٹک پولیس نے 15 پر جھوٹی کال کر کے ڈکیتی کا ڈھونگ رچانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس کے مطابق علی رضا ولد طارق محمود سکنہ کھنڈا تحصیل جنڈ نے پکار 15 پر کال کی کہ میں اور میرا بھائی ذیشان دودھ لینے کے لیے جا رہے تھے کہ راستہ میں ایک شخص موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہنے کھڑا تھا جس نے ہمارا راستہ روک کر پسٹل نکال لیا اور ہمیں کہا کہ جو کچھ ہے نکال دوجس پر ہم دونوں بھائیوں نے اس شخص کو پکڑلیا اور زبردستی ہیلمٹ اتارا تو اس شخص کو ہم نے پہچان لیا جو عمران عرف مانی تھا جو موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ بسال پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پرپہنچی تو موقع پر حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود دیگر افراد سے دریافت عمل میں لائی گئی۔ کالر علی رضا اپنا موقف ثابت نہ کر سکا اور یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ شب علی رضا اور عمران کے مابین لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس رنجش میں علی رضا نے فیک کال کر کے عمران کو پھنسانے کی کوشش کی گئی۔ تھانہ بسال پولیس نے فیک کال کرنے والے ملزم علی رضا ولد طارق محمود سکنہ کھنڈا تحصیل جنڈ کو گرفتار کر لیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں