نثار کھوڑو نے بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں تقسیم اور پیر مظہر الحق کے دادا نے ڈکٹیٹر کا ساتھ دے کر سندھ سے غداری کی، آج یہ نام نہاد سیاستدان خود کو سندھ کا مالک سمجھتے ہیں،سندھ ترقی پسند پارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر قادر مگسی کا جلسہ سے خطاب

منگل 16 اکتوبر 2012 23:23

ماتلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔16اکتوبر ۔2012ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ نثار کھوڑو نے بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں تقسیم اور پیر مظہر الحق کے دادا نے ڈکٹیٹر کا ساتھ دے کر سندھ سے غداری کی، آج یہ نام نہاد سیاستدان خود کو سندھ کا مالک سمجھتے ہیں۔وہ منگل کو ماتلی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب ک کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایوب خان کو برا بھلا کہا گیا تو وہ خاموشی سے اقتدار چھوڑ کر چلا گیا مگر آج پی پی کے بے شرم بے ضمیر وزراء عوام سے گالیاں انڈے کھانے کے باوجود اقتدار پر قابض ہیں انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے جلسہ پر خرچ کرکے عوام کے حق پر ڈاکہ مارا گیا ہے مذکورہ رقم بے یارو مدد گار سیلاب متاثرہ پر خرچ کی جاتی تو ان لوگوں کے حالات کچھ بہتر ہو سکتے تھے انہوں نے کہا کہ پی پی وزراء ہم کو طعنے نہ دیں اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں ساڑھے چار سالوں میں ماسوائے کرپشن کے کچھ نہیں دیا ہے عوام اب انہیں ووٹ کے بجائے جوتے پار پہنائیں گے سرکاری مشینری استعمال کرکے سرکاری ملازموں کا جلسہ ناکام ہو گیا سندھ کی تقسیم ہرگز برداشت نہیں ہو گی حکمرانوں کو دوہرا نظام واپس لینا ہو گا عوام نے یہ بل رد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ دشمن منصوبوں کو ختم کرنے کیلئے سندھ کا بچہ بچہ آج جہاد کرنے کو تیار ہے پی پی اب زرداری لیگ ہے پیپلز پارٹی کو آصف زرداری نے محترمہ کی شہادت پر ہی دفن کر دیا تھا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں