سندھ کے سابق حکمران شہید دودو سومرو کے 707 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا اختتام

اتوار 16 فروری 2020 19:30

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2020ء) سندھ کے سابق حکمران شہید دودو سومرو کے 707 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا اختتام۔ نثار احمد کھوڑو سردار سجاد سومرو ریاض چانڈیو سمیت ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں کی نے شرکت کی۔ تقریبات کے اختتام پر ملاکھڑے میں کامیاب پہلوانوں گھڑوں اور بیلوں کی ڈوڑ میں جیتے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

سندھ کے سابق سومرو حکمران شہید سلطان دودو سومرو کے 707 سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا احتتام بدین کے ساحلی اور تاریخی علاقہ اور سندھ پر سومرو راج کے دارلخلافہ روپاماڑی پر ہوا دودو سومرو شہید کے عرس کی تین روزہ تقریبات میں سومرو برادری کے سربراہ سردار سجاد سومرو پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو جئے سندھ محاز کے چئیرمین ریاض چانڈیو کے علاوہ ملک بھر سے سومرو برادی کے افراد اور دیگر عقیدت مندوں نے قافلوں کی صورت میں شرکت کی اور سندھ کے بہادر وفادار سپوت کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا. تقریب کے تینوں روز مشاعرہ اور آدبی کانفرنس کے نقاد کے علاوہ سندھ کا قدیمی اور ثقافتی کھیل ملاکھڑا میں سندھ بھر کے نامور پہلوانوں نے حصہ لیا جبکہ کھوڑو اور بیلوں میں ڈوڑ کے مقابلہ بھی ہوئے رگ رنک کی محفل میں بھی معروف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا.عرس کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کی رہائش اور کھانے کے انتظامات کے علاوہ دودو سومرو شہید اور علادین خلجی کے درمیان ہونے والے جنگی مارکہ کے میدان جنگ میں عارضی خیموں کا شہر آباد کر کہ بازاروں میں مٹھیائی خشک میواجات بچوں کے کھیلونوں کی دوکانیں اور ہوٹلز کے علاوہ تفریح کے لئے سرکس موت کا کنواں ٹیھٹھر اور اسٹیج شو کا بھی اہتمام کیا کیا ہی. شہید دودو سومرو کے سالانہ 707 عرس کے احتتامی پروگرام میں سندھ کے قدیمی ثقافتی کھیل ملاکھڑے کے کامیاب پہلوانوں گھڑوں اور بیلوں کی ڈوڑ کے فاتح مالکان میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں