بدین میں کرنٹ لگنے سے بچہ ہلاک، ایک زخمی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:27

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) بدین میں 2 بچے بجلی کے لٹکتے تاروں کی زد میں آگئے، کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔حیسکو چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی او تلہار اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیاہے۔ترجمان حیسکو کے مطابق تفتیش کے بعد غفلت ثابت ہونے پرمزید کارروائی کی جائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ تاروں کی مرمت کے لیے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ گائوں ناتھو لباری کے قریب پیش آیا جہاں اسکول جانے والے بچوں میں سے 8 سالہ شنکر کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اسے بچاتے ہوئے 6 سالہ ساتھی بھی جھلس کر زخمی ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد کے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔مقامی افراد کے مطابق مین سپلائی لائن کی تاریں گزشتہ روز ٹوٹ کر گری تھیں مگر حیسکو حکام اطلاع ملنے کے باوجود انہیں درست کرنے نہیں آئے اور نہ ہی بجلی کی فراہمی منقطع کی۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں