بدین، شہد کی مکھیوں کا بارتیوں پر حملہ ایک سو سے زائد باراتی زخمی

بدھ 15 مارچ 2023 20:40

ْبدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2023ء) شہد کی مکھیوں کا بارتیوں پر حملہ ایک سو سے زائد باراتی زخمی تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمی میں مرد جواتین اور بچے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بدین کے قریبی گوٹھ احمد خان جمالی میں شہد کی مھکیوں کا بارتیوں پر حملہ ایک سو سے زائد باراتی زخمی ہو گے . اطلاع کے مطابق گوٹھ شفیع محمد جمالی سے شادی کے لئے بارات گوٹھ احمد خان جمالی پہنچی تو زہریلی شہد کی مکھیوں نے تقریب میں شریک افراد پر حملہ کر دیا .

دلہا سمیت شادی کے شرکا نے موقع نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش میں قریبی گھروں اوطاق کے علاوہ کاشت فصل اور کوچھ نے تو پانی میں کود کر جان بچانے کی کوشش بھی کی . مقامی افراد نے تمام زخمیوں کو نندو سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا. زخمیوں میں خالق جمالی فواد جمالی حنیف جمالی نوید جمالی دلبر جمالی امین جمالی شہباز جمالی ربنواز جمالی سویرا جمالی مسمات زولخاں سومری جمالی اور دیگر مرد خواتین اور بچے شامل ہیں . نندو کے قریب گوٹھ احمد خان جمالی میں منعقد شادی کی تقریب میں پیش آنے والے واقع میں چار افراد بہوش بھی ہو گے تھے جن کو بہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر زیرعلاج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں