بدین پولیس نے ایک ماہ قبل تھانہ کڑیو گھنور کی حدود سے چھینی گئی سوزوکی برآمد کر لی

پیر 4 مارچ 2024 22:50

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) بدین پولیس نے ایک ماہ قبل تھانہ کڑیو گھنور کی حدود سے چھینی گئی سوزوکی برآمد کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق 7فروری 2024 کی رات امیر شاہ سیم نالہ کے قریب صالح جت نامی شخص سے نامعلوم مسلح ملزمان سوزوکی پک اپ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی بدین میر روحل خان کھوسو کی ہدایات پر انچارج پولیس پوسٹ ترائی سب انسپکٹر ہادی بخش رند نے خفیہ اطلاع پر چھینی گئی سوزوکی کی15 چک میں موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سوزوکی پک اپ برآمد کرلی جبکہ سوزوکی میں موجود 2نامعلوم ملزمان اندھیرا ہونے کے باعث موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں