بہاولنگر‘ حکومت کی جانب سے لگائے گئے سیلز ٹیکس کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج

بدھ 9 مارچ 2022 15:04

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2022ء) حکومت کی جانب سے لگائے گئے سیلز ٹیکس کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج ہے ٹیکس کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے انجمن تاجران کی جانب سے سٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ ۔ انجمن تاجران کے زیر اہتمام سیلز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف سٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ ضلعی صدر شیخ فضل الہی ۔سٹی صدر چوہدری ساجد سدھو۔

(جاری ہے)

محمد ناصر مہار ۔ملک ریاض سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیدران و تاجروں کی بھرپور شرکت اس موقع تاجر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے، مہنگائی سے مجبور تاجروں پر مذید ٹیکس چولہے ٹھنڈے کرنے کے مترادف ہے، حکومت ظالمانہ ٹیکس واپس لیکر تاجروں پر رحم کرے ، ظالمانہ جبری ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو احتجاج جاری رہے گا-

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں